دبئی کے ولی عہد کی 20 کلومیٹر تک سائیکلنگ

شہزادہ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کیساتھ دبئی میں کام کرنیوالی بین الاقوامی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز بھی تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 18 نومبر 2020 13:13

دبئی کے ولی عہد کی 20 کلومیٹر تک سائیکلنگ
دبئی  (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 نومبر 2020ء ) دبئی کے ولی عہد شہزادہ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے سائیکلنگ ٹور میں شرکت کی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان کے ساتھ دبئی میں کام کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز بھی تھے۔ انہوں نے ٹریک پر 20 کلو میٹر تک سائیکلنگ کی۔

(جاری ہے)

شیخ ہمدان نے ٹویٹر پر لکھا ’’آج مجھے ناد ال شیبہ ٹریک پر دبئی فٹنس چیلنج کے میں دبئی میں کام کرنے والی بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کے رہنمائوں کے گروپ کی شرکت پر بہت خوشی ہوئی ،
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے ترقی کے مستقبل اور موجودہ چیلنجوں پر قابو پانے کے طریقوں کے بارے میں بات کی جس نے شراکت کے فریم ورک میں طویل عرصے سے دبئی کو نجی شعبے کے ساتھ اکٹھا کیا اور کامیابیوں کی وجہ بنی جس نے پوری دنیا کو حیران کردیا‘‘۔

                                                                                                           

متعلقہ عنوان :