کماد کی کاشت بارے اہم ہدایات جاری

ہفتہ نومبر 14:48

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2020ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ گہری کھیلیوں میں کمادکی کاشت سے پانی کی 50فیصد تک بچت اور شاندار پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے لہذا کاشتکار گہری کھیلیوں میں کماد کی ستمبرکاشت کاعمل یقینی بنائیں اور کھیلیوںمیں پہلے فاسفورسی اورپوٹاش کی کھادڈال کر سیاڑیوں میں سموں کی 2لائنیں آٹھ سے نوانچ کے فاصلے پر اس طرح لگائیں کہ سموں کے سرے آپس میں ملے ہوئے ہوں اور بعدازاں انہیں مٹی کی ہلکی تہہ سے ڈھانپ دیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکار ستمبر کاشتہ کمادکو مناسب وقفہ پر پانی لگائیں ور جب کھیلیاں خشک ہوجائیں تو اسے فصل کے اگنے تک حسب ضرورت آبپاشی کی سہولت فراہم کی جاتی رہے تاکہ کماد کی اچھی پیداوار حاصل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :