اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا سٹاف آفیسر میڈیا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سید میر محمد شاہ کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پیر 23 نومبر 2020 22:19

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا سٹاف آفیسر میڈیا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے سٹاف آفیسر میڈیا سید میر محمد شاہ کے بڑے بھائی سید عبدالقیوم شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغام میں سید میر محمد شاہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے بھائی کی اچانک وفات کو ان کے لیے عظیم صدمہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد کا اچانک اپنے خاندان سے بچھڑنے کے صدمے کو برداشت کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سید میر محمد شاہ سمیت ان کے خاندان کے دیگر افراد کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :