نعیم بخاری نے اپوزیشن اور پی ٹی وی کے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

پی ٹی وی ریاستی چینل ہے ،صرف حکومت کو وقت ملے گا،میں سمجھتا ہوں پی ٹی وی میں کنٹریکٹ ملازمین ہونے ہی نہیں چاہئیں ، میڈیا سے گفتگو

منگل 24 نومبر 2020 15:35

نعیم بخاری نے اپوزیشن اور پی ٹی وی کے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے خطرے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری نے اپوزیشن اور پی ٹی وی کے کنٹریکٹ ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا ہے کہ پی ٹی وی ریاستی چینل ہے ،صرف حکومت کو وقت ملے گا،میں سمجھتا ہوں پی ٹی وی میں کنٹریکٹ ملازمین ہونے ہی نہیں چاہئیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی پر حکومت اور اپوزیشن کو بالکل برابر وقت نہیں ملے گا ،پی ٹی وی کوئی نجی چینل نہیں ریاستی چینل ہے، پی ٹی وی حکومت کی نمائندگی کرتا ہے ،پی ٹی وی پر صرف حکومت کو وقت ملے گا۔

انہوںنے کہاکہ میں سمجھتا ہوں پی ٹی وی میں کنٹریکٹ ملازمین ہونے ہی نہیں چاہئیں ،پی ٹی وی میں صرف مستقل ملازمین کو کام کرنا چاہیے ،۔ انہوںنے کہاکہ چھ ہزار کنٹریکٹ ملازمین کیا اچار ڈالنے کیلئے رکھے گئے ہیں ،پی ٹی وی میں جنتی بھاری تنخواہیں دی جارہی ہیں کیا یہ ریاستی چینل چلانے کا طریقہ ہے ریاستی چینل بچت مہم کے طرح چلنا چاہیے ،پی ٹی وی کو اپنی آمدن خود پیدا کرنی چاہیے ،پی ٹی وی کو ایسے پروگرام بنانے چاہئیں جو لوگ دیکھیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پی ٹی وی فیس 35 روپے سے بڑھا کر سو روپے کرنے کی تجویز کی کابینہ نے منظوری نہیں دی تھی ،سوال یہ ہے لوگوں کو 35 روپے کے عوض کیا مل رہا ہے ،مجھے لانے کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو پی ٹی وی فیس کے 35 روپے چبھیں ناں۔

متعلقہ عنوان :