’’تم سے کہنا تھا‘‘کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل،ناظرین ریلیز کے منتظر

بدھ 25 نومبر 2020 12:53

’’تم سے کہنا تھا‘‘کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل،ناظرین ریلیز کے ..
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء)ڈرامہ سیریل ’’تم سے کہنا تھا‘‘ اس سال کاوہ ڈرامہ سیریل ہے جس کے شائقین کچھ ہی مہینوں قبل اس کی معروف کاسٹ کی تصاویر آن لائن وائرل ہونے کے بعد سے انتہائی بے صبری سے منتظر تھے۔ مومنہ دوید پروڈکشن اس سیریل میں کنزہ ہاشمی ‘ اظفر رحمن‘ رئید عالم ‘ منزہ عارف ‘ لیلیٰ زبیری ‘ مریم مرزا ‘اریج محی الدین خان ‘ سبحان ‘ ارم باجوہ اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جہانزیب قمر کی تحریر کردہ اور فہیم برنی کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل’’ تم سے کہنا تھا ‘‘کی کہانی دو بہنوں کی جدوجہد اور زندگی کی مشکلات پر مشتمل ہے ۔ یہ ڈرامہ سیریل دو بہنوں کی جدوجہد ‘مشکلات اور دونوں کے مابین پیدا ہونے والی ان غلط فہمیوں کی داستان ہے جو اُن کے قریبی لوگوں نے ذاتی مفادات اور انتقامی جذبے کی تسکین کیلئے ان دونوں کے درمیان پیدا کیں۔ڈرامہ سیریل ’’تم سے کہنا تھا‘‘ 24نومبر2020سے نشر کیا جائے گا جو اگلے ہفتے سے ہم ٹی وی پر ہر پیر اور منگل کو پیش کیا جائے گا۔