سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے مہندی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کردیں

جمعرات 26 نومبر 2020 15:54

سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے مہندی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنیوالی سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے سوشل میڈیا پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کردی ہیں۔بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کرنیوالی سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے انسٹاگرام پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصویریں اور ویڈیو پوسٹ کی ہیں۔

(جاری ہے)

ثناء خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویروں میں اٴْن کے دونوں ہاتھوں پر لگی خوبصورت مہندی کو دیکھاجاسکتا ہے جبکہ اٴْنہوں نے گلابی اور نارنجی رنگ کا حسین جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔ثناء خان نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں صرف ایک لفظ لکھا ’مہندی۔‘اٴْن کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ اب تک 4 لاکھ 75 ہزار سے زائد لائکس اٴْن کی مہندی کی تصویروں پر آچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :