وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دو پارلیمانی سیکرٹریز کے قلمدان تبدیل کردئیے

جمعرات 26 نومبر 2020 20:44

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دو پارلیمانی سیکرٹریز کے قلمدان ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دو پارلیمانی سیکرٹریز کے قلمدان تبدیل کردئیے ، جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا نے حکومت بلوچستان کے رولز آف بزنس 2012کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والی پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند سے اربن پلاننگ اور کوئٹہ ڈوپلمنٹ اتھارٹی کا اضافی قلم دان واپس لیکر انہیں محکمہ اطلاعات کی پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیا جبکہ پی ٹی آئی کے رکن مبین خلجی سے توانائی کا قلم دان لیکر انہیں محکمہ اربن پلاننگ اور کوئٹہ ڈوپلمنٹ اتھارٹی کا قلم دان سونپ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :