فنٹاسٹک بیٹس میں جانی ڈیپ کی جگہ میڈ مکسن کو کاسٹ کرلیا گیا

ہفتہ نومبر 12:04

فنٹاسٹک بیٹس میں جانی ڈیپ کی جگہ میڈ مکسن کو کاسٹ کرلیا گیا
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) ہالی ووڈ فلم سیریز ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کی تیسری فلم میں جانی ڈیپ کا کردار اب میڈز میکلسین ادا کریں گے۔ جانی ڈیپ کو سابق بیوی پر تشدد ثابت ہونے پررواں ماہ ہی فلم سے الگ کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

فلم کی پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز نے تصدیق کی ہے کہ ڈینش نڑاد اداکار میڈز میکلسین ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کی آنیوالی فلم میں گیلرٹ گرنڈیلولڈ کا کردار ادا کریں گے۔فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا ہے، تاہم ’فنٹاسٹک بیٹس‘ کی تیسری فلم جولائی 2022ء میں ریلیز ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :