ابوظہبی پورٹس کاکوورونا ویکسین کی 7 کروڑ خوراکیں ذخیرہ اورتقسیم کرنے کا اعلان

پیر 30 نومبر 2020 13:49

ابوظہبی پورٹس کاکوورونا ویکسین کی 7 کروڑ خوراکیں ذخیرہ اورتقسیم کرنے ..
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2020ء) ابوظہبی پورٹس نے کرونا وائرس کی ویکسین کی سات کروڑ خوراکیں ذخیرہ اور تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے ابوظہبی پورٹس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کووِڈ-19 کے خلاف جنگ میں وہ اہم کردار اد اکررہی ہے۔ اس نے کہا کہ اس کا خلیفہ انڈسٹریل زون ابوظہبی (کزاڈ)میں 19 ہزار مربع میٹر پر مشتمل گودام ہے جہاں کنٹرول درجہ حرارت کے تحت ادویہ کو رکھاجاسکتا ہے۔

اس میں پہلے ہی ویکسین کی10 لاکھ سے زیادہ بوتلیں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں بتایا گیا کہ اس گودام میں 2 سے 8 ڈگری درجہ حرارت تک ادویہ کو رکھنے کی صلاحیت موجود ہے، اس کے علاوہ 80 ڈگری کے انتہائی درجہ حرارت تک ادویہ کو رکھنے کی صلاحیت بھی ہے اسے ایک کنٹرول ڈیش بورڈ کے ذریعے ڈیجیٹل مانیٹر کیا جاسکتا ہے۔ابوظہبی پورٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)کیپٹن جمعہ الشمسی نے کہا کہ ابو ظہبی پورٹس اس انتہائی حساس پراڈکٹ کو ذخیرہ اور تقسیم کرنے کے عمل اور فراہمی میں اہم قائدانہ کردار ادا کرسکتا ہے۔ابوظہبی نے گذشتہ ہفتے یہ اعلان کیا تھا کہ کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے مسافروں کو بیرون ملک سے امارت میں لوٹنے کی صورت میں قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :