بونیر میں بھی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 30 نومبر 2020 14:03

بونیر میں بھی 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2020ء) بونیرمیں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، ڈی سی بونیرنصراﷲ خان نے بچوں کو قطرے پلاکر مہم کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

5 سال سے کم ایک لاکھ ستر پانچ سو انیس بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائنگے۔ اس کے لیے کل 662 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ڈی سی نصر اللہ خان کا کہنا تھا کہ یونین کونسل میڈیکل ٹیمیں اور انچارج ٹیمیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :