کامران اکمل کے سسر کو داخل نہ کرنے پر اکمل برادران کا نجی ہسپتال کے باہر احتجاج

سسر کو دل کا دورہ پڑنے پر تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال لایا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے مریض کو داخل کرنے سے انکار کردیا: وکٹ کیپر بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 دسمبر 2020 11:11

کامران اکمل کے سسر کو داخل نہ کرنے پر اکمل برادران کا نجی ہسپتال کے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم دسمبر 2020ء ) لاہور میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے ڈیفنس کے نجی ہپستال کے باہر کامران اکمل کے سسر کو ایڈمٹ نہ کرنے پر احتجاج کیا تاہم میڈیا پر خبر چلنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے کامران اکمل کے سسر کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

38 سالہ قومی کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ان کے سسر کو دل کا دورہ پڑنے پر تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال لایا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریض کو داخل کرنے سے انکار کردیا تاہم میڈیا پر خبر چلنے پرمیرے سسر کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے اپنے سسر کو داخل کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کسی قسم کا موقف دینے سے انکار کردیا۔ کامران اکمل نے بتایا کہ ان کے سسر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کامران اکمل اس وقت کندھے کی انجری کے سبب قائداعظم ٹرافی میں حصہ نہیں لے رہے۔