چین ، صوبہ ہینان میں پلاسٹک مصنوعات کی پیداوار ، فروخت اور استعمال پر پابندی عائد

منگل 1 دسمبر 2020 14:29

چین ، صوبہ ہینان  میں  پلاسٹک مصنوعات   کی پیداوار ، فروخت اور استعمال ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2020ء) چین کے ساحلی  صوبہ ہینان کی حکام نے منگل سے پلاسٹک کے تھیلے، دسترخوان  پران کی  پیداوار ، فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی  ہے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں اداے کے مطابق منگل سے لاگو ہونے والے ایک حکم نامے کے مطابق جن اشیاء  پر پا بندی عائد کی گئی ہے اس  کے پہلےمرحلےمیں ڈسپوز ایبل پلاسٹک کے تھیلے ، پیکیجنگ بیگ ،  پیالوں ، مشروبات کے کپ اور غیر بائیوڈیگریڈیبل پولیمر سے بنے ہوئے اسٹرا شامل ہیں۔

  صوبے ہینان نے اس پابندی کا اعلان صوبے میں سفید آلودگی کو کم کرنے کی کوشش کے حصے کے طور پر کیا ہے جسے قومی ماحولیاتی تہذیب پائلٹ زون کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔پلاسٹک کی ڈسپوزایبل مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ ، ہینان نے ماحولیاتی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں ، جس میں کوڑا کرکٹ کی چھانٹ کو فروغ دینا اور نئی توانائی کی گاڑیوں کا استعمال شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :