ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 1 دسمبر 2020 17:36

ڈپٹی کمشنر جہلم کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت کمیٹی روم ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں منعقد ہوا جس میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جہلم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیابابر ظہیر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم نے تمام ارکان کو محکمہ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر صاحب ڈپٹی کمشنر جہلم نے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جہلم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کے لئے تمام محکموں اور بالخصوص علماء کرام کو تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

آپ نے مزید کہا کہ آجکل کے ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا کو اس مسئلے کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے استعمال بڑھانے کا کہا

متعلقہ عنوان :