وفاقی وزیرعمرایوب خان کی پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول حاجی بشارت پر حملے کی مذمت ،جلد صحت یابی کے لیے دعا

بدھ 2 دسمبر 2020 17:51

وفاقی وزیرعمرایوب خان کی  پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول   حاجی بشارت  پر ..
ایبٹ آباد ۔2دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) :وفاقی وزیرعمرایوب خان  نے پرنسپل حاجی بشارت پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت اورجلد صحت یابی کے لیے دعاکی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبرون ہری پور کے پرنسپل حاجی بشارت پرحملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انکی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی ہے واضح رہے کہ منگل کی شام پرنسپل بشارت کی گاڑی پر ڈھیری موڑ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ عنوان :