ترکی اور یونان کے درمیان اصولی میکانزم کام کر رہا ہے، سیکرٹری جنرل نیٹو

ہفتہ 5 دسمبر 2020 12:51

ترکی اور یونان کے درمیان اصولی میکانزم کام کر رہا ہے، سیکرٹری جنرل ..
 استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ  کا  کہنا ہے کہ  اس وقت ترکی اور یونان کے درمیان اصولی میکانزم کا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ  کے مطابق ویبینار   نیٹو وزرا خارجہ  اجلاس کی پہلی نشست  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ترکی اور یونان کے مابین مشرقی بحیرہ روم کے واقعات اور حادثات کا سد باب کرنے کے  زیر مقصد تشکیل  دیا گیا  اصولی میکانزم  کام کر رہا ہے  جسے ہم مزید تقویت دینے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر موزوں واقعات اور حادثات کا سد باب کرنے کے زیر مقصداصولی میکانزم کے دائرہ کار میں رابطہ لائن تشکیل دی گئی ہے اور بعض فوجی مشقوں کو دو طرفہ طور پر  منسوخ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  مسائل کے حل کے معاملے میں جرمنی کی قیادت میں  کوششوں کی ہم حمایت کرتے ہیں اور  ہمارا میکانزم بھی اس ضمن میں اپنا تعاون فراہم کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :