کراچی ،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے فشرمین چورنگی سے فشنگ ولیج تک سڑک کا افتتاح کردیا

منگل 5 جنوری 2021 22:50

کراچی ،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے فشرمین چورنگی سے فشنگ ولیج تک ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2021ء) فشرمین چورنگی سے فشنگ ولیج تک سڑک کا افتتاح کردیا گیا،افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے و زیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 8.5 میٹر طویل بوٹ ماڈل، سائبان ، یادگار اور پودوں کی تنصیب، چورنگی کے خارجی راستوں کی بحالی، دو رویہ راستہ ، میڈین ، لائنر پارکس اور گلیوں کی تعمیر، ابراہیم حیدری ولیج تک جانے والی گاڑیوں کیلئے ایک بہترین ڈیزائن کردہ سنگل کیریج ویز کی تعمیر نو، مناسب بلاک اور جنکشن کراسنگ کے ساتھ پیدل چلنے والوں کیلئے حفاظتی اقدامات، ایل ای ڈی لائٹنگ اور سڑکو کی خوبصورتی، نکاسی آب کے نظام میں بہتری، صاف پانی کی فراہمی اور برساتی پانی کی نکاسی، بہترین ڈیزائن کردہ بس اسٹاپوں کی نقل و حرکت میں بہتری اور کوڑے دان کے فضلہ کو ضائع کرنے کیلئے مخصوص مقامات کی تشکیل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ علائقے کو گاڑیوں کی سواری کو بہترین بنانے اور سڑک کے کنارے پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانے کیلئے فٹ پاتھ ، واٹر لائن ورکس، برساتی پانی کی نکاسی، برقی کام اور دیگر کام کئے گئے ہیں۔ مرکزی سڑک کی تزئین درختوں کے محفوظ اور فرش بندی سے کی گئی ہے تاکہ وہاں کچرا جمع نہ ہوسکے اور عوام کو باا?سانی سفر کرسکیں۔

ڈیزائن کے حصول کیلئے سخت چٹانوں کاٹنا اور باکس کٹ کے دونوں اطراف (175 میٹر لمبی) آر سی سی وال سمیت چٹان کاٹنا پڑا۔ رہائشی دیواریں دوبارہ تعمیر کی گئیں اور رہائشیوں کو انکی املاک تک سہل رسائی کیلئے فٹ پاتھ تعمیر کیے گئے ہیں۔ یہ 550 میٹر طویل منصوبہ ولیج کے ا?خری پوائنٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے جو کہ ہموار ا?مدورفت سے محروم رہا ہے۔ پانی کی فراہمی کے نظام کو دوبارہ تشکیل دیا تاکہ اس کو لیکیج سے بچایا جاسکے اور پانی کی تقسیم کو مرکزی سڑک سے ہٹا یا گیا جہاں جہاں سڑک خستہ حالی کا شکار تھی وہاں سے دونوں اطراف مین سپلائی لائنوں کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چورنگی کے نیچے سے گزرنے والی نکاسی کی لائنوں کی وجہ سے جمع ہونے والا گندا پانی کو نکالنے کیلئے فشرمین چورنگی میں آر سی سی نالہ بنایا گیا ہیجسکی لمبائی 240 میٹر ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نکاسی کا نظام ناقابل استعمال تھا اور اسکی مکمل بحالی ہونا ضروری تھی اور اب بالکل نیا نیٹ ورک بنایا گیا ہے جو شہر کے گندے نکاسی ا?ب کے تمام نیٹ ورک کو نکالے گا۔

نکاسی نظام کیٹرنگ پر کچھ صفائی کی ضرورت تھی جو بہاؤ کو جاری رکھنے اور کسی بھی بیک فلو کو روکنے کیلئے ہے وہ بھی کام کردیا گیا ہے۔ درختوں کے تحفظ کیلئے بھی منصوبہ بھی تیار کیا گیا ہے جنکی گنتی کی گئی ہے اور تمام معلومات ایک رپورٹ کی شکل میں مہیا کی گئیں۔ دو میٹر اونچائی والے 220 درخت جو بچایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بہترین عوامی مقامات نہ صرف مکینوں بلکہ سیاحوں کو بھی سماجی رابطوں کیلئے ایک سازگار ماحول فراہم کریں گے۔انھوں نے کہا کہ صنفی ایکشن پلان (جی اے پی) کے ذریعہ خواتین کی شرکت بڑھانے اور کمزور گروہوں کو اس منصوبے کے زیادہ سے زیادہ فوائد کی فراہمی کیلئے کے این آئی پی کے تمام اقدامات میں صنفی انضمام ایک لازمی عنصر ہے۔

متعلقہ عنوان :