بھارتی فضائیہ کیلئے ایک اور سال کا بدترین آغاز

بھارتی مگ 21 جنگی طیارہ راجھستان کے علاقے میں گر کر تباہ، پائلٹ بمشکل جان بچانے میں کامیاب

muhammad ali محمد علی منگل 5 جنوری 2021 22:09

بھارتی فضائیہ کیلئے ایک اور سال کا بدترین آغاز
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جنوری2021ء) بھارتی فضائیہ کیلئے ایک اور سال کا بدترین آغاز۔ تفصیلات کے مطابق آئے دن اپنے جنگی طیاروں کے کریش کر جانے کیلئے بدنام بھارتی فضائی کیلئے نئے سال 2021 کا بھی کچھ مختلف آغاز نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ راجھستان کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔


بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ مگ 21 ہے۔ طیارے کی کریشنگ کے دوران پائلٹ بمشکل جان بچانے میں کامیاب ہوا۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھارت کے کئی مگ 21 جنگی طیارے گر کر تباہ ہو چکے۔

متعلقہ عنوان :