پولیو کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو برائے کار لایا جائے، منتظر خان

بدھ 6 جنوری 2021 14:19

پولیو کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو برائے کار لایا جائے، منتظر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2021ء) :کمشنر مردان منتظر خان نے کہاہے کہ پولیو کیمرض کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو برائے کار لایاجائے اور آنے والی پولیو مہم کو عبادت سمجھ کر کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں گزشتہ روز ڈویژنل سطح پر پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدرت کے دوران کیا۔پولیومہم 11تا16جنوری تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر نمائندہ مالاکنڈ ٹاسک فورس کرنل مجتبی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان نیک محمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صوابی گوہر خان،ڈی ایچ او مردان ڈاکٹر کچکول ،ڈی ایچ او صوابی ڈاکٹر کلیم، ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نذیر اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :