آٹا اور چینی کے بعد پولٹری مافیا بھی میدان میں آگیا

بدھ 6 جنوری 2021 15:10

آٹا اور چینی کے بعد پولٹری مافیا بھی میدان میں آگیا
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) آٹا اور چینی کے بعد پولٹری مافیا بھی میدان میں آگیا مرغ کے گوشت کے علاوہ انڈے کی قیمتوں میں بھی 10 دن کے اندر 20 روپے سے 50 روپے تک کا اضافہ کردیا گزشتہ ہفتے 240 روپے سے 245 روپے تک فروخت ہونیوالامرغ کا گوشت مختلف مقامات پر290 روپے کی حد کو چھو گیا اسی طرح انڈے جو گزشتہ ہفتے 200روپے فی درجن میں فروخت ہورہے تھے ان کی قیمت میں بھی 20 روپے فی درجن کا اضافہ دیکھنے میں آرہا اور یہ انڈے شہر میں 220جبکہ گردونواح میں 230 روپے فی درجن میں فروخت ہورہے ہیں جبکہ ایک انڈا 25 سے 30 روپے میں فروخت کیاجارہا ہے انڈوں اور چکن کی قیمتوں میں اضافے کیساتھ ہی ہوٹلز اور برگر‘ شوارما فروخت کرنیوالوں نے کڑاہی گوشت‘ برگر اور شوارمے کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔