ایک ٹکٹ خریدیں اور ساتھ ایک ٹکٹ مفت حاصل کریں

اماراتی ائئرلائن اتحاد ائیرویز کی جانب سے نئے سال کے آغاز پر مسافروں کیلئے پیش کش

muhammad ali محمد علی بدھ 6 جنوری 2021 23:17

ایک ٹکٹ خریدیں اور ساتھ ایک ٹکٹ مفت حاصل کریں
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 جنوری2021ء) ایک ٹکٹ خریدیں اور ساتھ ایک ٹکٹ مفت حاصل کریں، اماراتی ائئرلائن اتحاد ائیرویز کی جانب سے نئے سال کے آغاز پر مسافروں کیلئے پیش کش۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کیائیرلائن اتحاد ایئرویز کی جانب سے مسافروں کیلئے شاندار سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اماراتی ائیرلائن نے نئے سال کی آمد پر اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو ایک ٹکٹ کی قیمت میں دو ٹکٹ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

کمپنی اعلامیہ کے مطابق مفت ٹکٹ کی پیشکش 5 جنوری 2021 سے نافذ العمل ہوگی۔ جو بدھ 13 جنوری تک جاری رہے گی۔ ایک ٹکٹ کی قیمت میں 2 ٹکٹ حاصل کرنے کی پیشکش اکانومی اور بزنس کلاس دونوں کیلئے ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس بحران کے باعث ناصرف متحدہ عرب امارات بلکہ دنیا کے تمام ممالک کی ائیرلائنز شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

ایوی ایشن کے شعبہ سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی ائیرلائنز کو اپنے معمول کے آپریشنز کی بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

ایسے میں تمام ہی ائیرلائنز مختلف اور پرکشش پیکجز کے ذریعے مسافروں کو راغب کرنے اور اپنے مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔