ایران نے خلیج فارس کے ساحل پر زیرزمین میزائل اڈے کا افتتاح کردیا

جمعہ 8 جنوری 2021 23:47

ایران نے خلیج فارس کے ساحل پر زیرزمین میزائل اڈے کا افتتاح کردیا
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) ایران نے امریکا کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد دھمکی دی ہے کہ خلیج فارس کے ساحلی علاقے میں زیر زمین میزائل کا ایک بڑا اڈا رکھتے ہیں جس کا افتتاح پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کیا ہے۔عالمی میڈیاکے مطابق زیر زمین میزائل اڈے کا افتتاح ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کیا اور اسے سرکاری ٹیلی وژن پر براہ راست بھی دکھایا گیا۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو کلپ میں پاسداران انقلاب کے اعلی سطح کے کمانڈرز کو زیر زمین ڈپو میں امریکی اور اسرائیلی جھڈوں کے اوپر چلتے ہوئے اندر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے پاسداران انقلاب کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ اڈا خلیج میں ہماری بحریہ کے کئی اڈوں میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس ایران نے اعلان کیا تھا کہ وہ خلیج کی ساحلی پٹی پر زیرزمین میزائل شہر تعمیر کر رہے ہیں۔

میجر جنرل حسین سلامی نے ایران کے زیرزمین میزائل اڈے کا اعتراف تو کیا تاہم انہوں نے اڈے کے مقام اور صلاحیت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ایران نے زیر زمین میزائل اڈے کا دعوی امریکا کی جانب سے جوہری صلاحیت رکھنے والے دو B-52 اسٹریٹجک بمبار طیاروں کو مشرق وسطی میں تعینات کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :