}کولمبیاکے رہائشی علاقے میں آگ لگنے سے سات افراد ہلاک، چارزخمی

ق*عمارت کا الیکٹرک سسٹم خستہ حالت میں تھا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں

اتوار 10 جنوری 2021 18:50

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2021ء) کولمبیا کے رہائشی علاقے میں آگ لگنے سے سات افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ عمارت کا الیکٹرک سسٹم خستہ حالت میں تھا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے شہر کوکوٹا میں آگ لگنے سے تین گھر اور چھے گاڑیاں بھی جل کر راکھ ہو گئیں۔ مرنے والوں میں سے پانچ کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، امدادی کارکنوں نے کئی افراد کو ریسکیو کیا۔مقامی لوگوں کا کہنا تھاکہ عمارت کا الیکٹرک سسٹم خستہ حالت میں تھا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :