uعرب امارات کی10فیصد آبادی کورونا ویکسین لگوا چکی،وزارت صحت

ًامارات میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی،گزشتہ24گھنٹے کے دوران تین ہزارمریض سامنے آگئے،بیان

اتوار 10 جنوری 2021 18:50

o ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2021ء) متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کی وزارت صحت پورے ملک میں کورونا ویکسین کی قومی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 53 ہزار 859 افراد نے کورونا ویکسین کی خوراک لی ہے، جس کے نتیجے میں امارات میں ویکسین لینے والوں کی کل تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 556 ہوگئی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب تک متحدہ عرب امارات کی کل آبادی کے 10 فیصد کورونا ویکسین لگوا چکی ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹو میں دو ہزار 998 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی تعداد دو لاکھ 27 ہزار 702 ہو چکی ہے۔