2 ماہ میں پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ اور پاور ہٹنگ میں بہتری لاسکتا ہوں:عمران نذیر کا دعوی

محمد عامر کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا : سابق اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 جنوری 2021 15:17

2 ماہ میں پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ اور پاور ہٹنگ میں بہتری لاسکتا ہوں:عمران ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جنوری 2021ء ) قومی ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز عمران نذیر نے محمد عامرکی ریٹائرمنٹ کو جلد بازی قرار دے دیا ۔ 39 سالہ جارح مزاج اوپنر کا کہنا ہے کہ تمام شعبوں کو مضبوط بنائے بغیر قومی ٹیم کی پرفارمنس کا گراف بلند کرنا ممکن نہیں ہوسکتا۔ ایک انٹرویو میں عمران نذیر کا کہنا تھا کہ پاور ہٹنگ اور فیلڈنگ میں پاکستانی کرکٹرز کی کارکردگی دیکھ کر دل بہت دکھتا ہے، میں نے اپنے اور شاہد آفریدی کے بعد صرف شرجیل خان کو بہترین پاور ہٹر پایا ہے ، مجھے قومی ٹیم کی فیلڈنگ کو مضبوط بنانے کے ساتھ پاور ہٹنگ کو مزید بہتر بنانے کا موقع دیا جائے تو صرف 2 ماہ میں نتائج سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران نذیر کا کہنا تھا کہ فاسٹ بائولر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنے میں جلدبازی کی ، انہیں حسن علی اور فواد عالم کی مثال سامنے رکھنی چاہیئے تھی اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیئے تھی ، قومی ٹیم سے ڈراپ ہونا بھی کھیل کا ہی ایک حصہ ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ ناراض ہوکر گھر بیٹھ جائیں۔

(جاری ہے)

عمران نذیر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں بڑی تعداد میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت موزوں نہیں ہے ، مصباح الحق کو پہلے ہی 2 عہدے کسی صورت قبول نہیں کرنا چاہیے تھے، سابق کپتان پہلے ڈومیسٹک کرکٹ میں کوچنگ کرتے اور پھر قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے آتے تو زیادہ مناسب ہوتا۔

متعلقہ عنوان :