اسرائیل میں بینائی سے محروم شخص کاکامیاب آرٹیفیشل کورنیا ٹرانسپلانٹ

10سال سے بینائی سے محروم شخص پہلے کامیاب آرٹیفیشل کورنیا ٹرانسپلانٹ کے بعد دیکھنے کے قابل ہوگیا

اتوار 24 جنوری 2021 15:45

اسرائیل میں بینائی سے محروم شخص کاکامیاب آرٹیفیشل کورنیا ٹرانسپلانٹ
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) اسرائیل میں 10سال سے بینائی سے محروم شخص پہلے کامیاب آرٹیفیشل کورنیا ٹرانسپلانٹ کے بعد دیکھنے کیقابل ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے ایک اسپتال میں 78 سالہ شخص کی آنکھ کی ایک گھنٹیطویل سرجری کیدوران آرٹیفیشل کورنیا ٹرانسپلانٹ کیاگیا۔

(جاری ہے)

سرجری کے بعد انہوں نے اہل خانہ کو شناخت کیا اور آئی چارٹ پر درج نمبرز بھی پڑھ ڈالے۔

اسرائیل میں آرٹیفیشل کورنیا ٹرانسپلانٹ کے پہلے ہیومن ٹرائلزکی اجازت گذشتہ سال جولائی میں ملی تھی۔خیال رہے کہ دنیابھر میں ہر سال 20 لاکھ افراد کورنیل بلائنڈنیس کا شکار ہوتے ہیں اور اس کامیاب آرٹیفیشل کورنیا ٹرانسپلانٹ کے بعد کورنیل بلائنڈنیس کے مریضوں کے لیے امید کی کرن جاگی ہے۔

متعلقہ عنوان :