پاکستانی امریکن صائمہ ڈیٹرائٹ میں پہلی مسلم فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر

پیر 25 جنوری 2021 12:32

پاکستانی امریکن صائمہ ڈیٹرائٹ میں پہلی مسلم فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) پاکستانی امریکن صائمہ محسن کو ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر کردیا گیا، وہ ریاست اور امریکا کی پہلی مسلم خاتون امریکن ہیں جو اگلے ماہ یہ منصب سنبھالیں گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باون برس کی صائمہ محسن قائم مقام یوایس اٹارنی برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ کا منصب 2 فروری کو سنبھالیں گی۔وہ ڈسٹرکٹ کے موجودہ اٹارنی میتھیو شنائڈر کی جگہ لیں گی۔صائمہ محسن پاکستان میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ 2002 سے اٹارنی آفس میں کام کررہی ہیں

متعلقہ عنوان :