کاہنہ ،مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر برگر شاپ کے ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا

بدھ 27 جنوری 2021 00:06

کاہنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) تھانہ نشتر کالونی میں مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر معروف برگر شاپ کے ملازم کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق گذشتہ رات نشترکالونی کے علاقہ یوحناآبادسٹاپ پرواقع بھتہ مافیا کے کارندوںنے معروف برگر شاپ کے مالک کی جانب سے مبینہ طورپر بھتہ نہ دینے پر ملازموں کو تشدد کانشانہ بنایااور بعد ازاںاندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر سلیم نامی ملازم زخمی ہو گیا ۔

برگر شاپ کے مالک اظہرنیازی نے بتایا صفدر کھوکھر نامی بھتہ مافیہ کئی روز سے مجھ سی20لاکھ بھتہ مانگ رہا ہے اور گزشتہ روز میرے انکار پر اس نے اپنی5 مسلح ساتھیوں سمیت میری برگر شاپ پر آکرمجھے ڈرانے کیلئے میرے ملازموں پر تشددکیا اور فائرنگ کردی جس کی زد میں آکرسلیم نامی ورکرزخمی ہو گیااورملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :