پاکستان ریلوے ہیڈ کواٹر میں آئی ٹی کا بڑا بریک ڈاؤن ،سسٹم میں خرابی دوسرے روز بھی دور نہ ہو سکی

بدھ 27 جنوری 2021 15:05

پاکستان ریلوے ہیڈ کواٹر میں آئی ٹی کا بڑا بریک ڈاؤن ،سسٹم میں خرابی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) پاکستان ریلوے ہیڈ کواٹر میں آئی ٹی کا بڑا بریک ڈاؤن ،سسٹم میں خرابی دوسرے روز بھی دور نہ ہو سکی ،آئی ٹی ماہرین تاحال فالٹ تلاش کرنے میں مصروف رہے ،چیف کمرشل مینیجر فاروق اقبال ملک آئی ٹی سرور روم میں موجود رہے ،سسٹم میں فالٹ کے باعث ملک بھر کے ٹکٹ بکنگ آفس پرعوام شدید مشکلات کا شکاررہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او راولپنڈی ریلوے میاں فضل الٰہی کے مطابق ریلوے کو دوسرے روز بھی بکنگ کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا،پہلے سے موجود بکنگ یاکرنٹ ٹکٹ پر مسافر سفر کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :