پاکستان میں جرمنی کی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران کمی

جمعرات 28 جنوری 2021 12:33

پاکستان میں جرمنی کی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2021ء) پاکستان میں جرمنی کی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں 6.58 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2020 تک کی مدت میں جرمنی کی جانب سے پاکستان مین براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 25.8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں منفی 7 لاکھ ڈالرکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری شامل ہے، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.58 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی نے پاکستان میں 27.5 ملین ڈالرکی براہ راست اور7 لاکھ ڈالرکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری کی تھی۔

دسمبر2020 میں پاکستان میں جرمنی براہ راست سرمایہ کاری کاحجم 4.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔

(جاری ہے)

جرمنی پاکستان میں سرمایہ کاری کے علاوہ سماجی اوراقتصادی ترقی کے شعبوں میں پاکستان کومعاونت فراہم کررہاہے۔جرمنی نے قدرتی آفات سےنمٹنے کی صلاحیت اور استعداد میں اضافہ اور پاکستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت میں مزدوروں کی حالت زار اور سماجی ماحولیاتی معیار میں بہتری کے لئے پاکستان کو 10 ملین یورو ( 1.95 ارب روپے)  کی تکنیکی معاونت فراہم کرنے کااعلان بھی کیا ہے ۔ پاکستان اور جرمنی کے درمیان 1961 سے ترقی کے شعبے میں تعاون کا سلسلہ جاری ہے ۔ جرمنی  نے اب تک پاکستان کو 3 ارب یورو کی معاونت فراہم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :