ہما کلب نے سوہان کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 2-3 گول سے ہرا کر فٹ بال جیت لیا

جمعرات 28 جنوری 2021 15:55

ہما کلب نے سوہان کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 2-3 گول سے ہرا کر فٹ بال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) ہما کلب نے سوہان کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 2-3 گول سے ہرا کر فٹ بال پریکٹس میچ جیت لیا، اس موقع پر اسوا فٹ بال اکیڈمی کے صدد و آل پاکستان نیوز پیپرز ایمپلائز کنفڈرشن کے سابق اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل رانا تنویراحمد مہمان خصوصی تھے، قومی ریفری توقیر اسلم نے مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعاوف کروا، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، ہما کلب کی جانب سے ناصر نے تین گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی، سوہان کلب کی جانب سے انزلہ اور سکیب نے ایک، ایک گول کیا، مہمان خصوصی رانا تنویراحمد نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی کمی ضرور ہے اور سیاست کے باعث یہ کھیل بھی زوال پذیر ہوا، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کئی بار سائوتھ ایشین گیمز میں چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور ابھی بھی پاکستانی کھلاڑیوں میں جیت کی اہلیت ہے لیکن اگر فیڈریشن کے عہدیدار نیک نیتی سے کام کریں اور کھلاڑیوں کی سلیکشن میرٹ پر ہو۔

متعلقہ عنوان :