کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
ملاکنڈ ڈویژن میں غیر قانونی مائننگ اور دریائے سوات کے قدرتی بہاؤ اور خوبصورتی کی بحالی کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ
بدھ 10 فروری 2021 23:28
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ دریائے سوات کے اندرونی حصے اور فلڈ پلین ایریاز میں کھدائی اور تعمیری میٹریل نکالنے کے لئے اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
غیرقانونی کرشنگ کے حوالے سے جائزہ لیتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ غیر قانونی کرشنگ پلانٹس کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے۔ اجلاس میں تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا تھا کہ اب تک 23 کرش پلانٹس سیل اور دو لاکھ سے زیادہ جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ضلع میں 14 پلانٹس سیل کیے جا چکے ہیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ مائیننگ بلاکس کی نشاندہی قوانین کے عین مطابق ہونی چاہیے اور اس سلسلے میں اخبار میں اشتہار دے کر عوام پر واضح کیا جائے۔دریائے سوات پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ دریائے سوات ضلع کی پہچان ہے اور اس کے قدرتی حسن کو اصل صورت میں بحال کریں گے اور اس ضمن میں اقدامات مزید تیز کرنے ہوں گے۔ اجلاس میں سینئر انجینئر ایریگیشن کا تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ دریائے سوات پر 99 مختلف مقامات پر تجاوزات ختم کی جاچکی ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے۔ متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن سید ظہیر السلام کا کہنا تھا کہ دریائے سوات کے قدرتی بہاؤ میں حائل رکاوٹیں دور کرتے ہوئے ماحولیاتی قواعد پر عملدرآمد تیز کیا جائیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.