ویکسین پاسپورٹ کا معاملہ انتہائی پیچیدہ ہے، برطانوی وزیراعظم کا نظر ثانی کا اعلان

بدھ 24 فروری 2021 12:20

ویکسین پاسپورٹ کا معاملہ انتہائی پیچیدہ ہے، برطانوی وزیراعظم کا نظر ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2021ء) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ویکسین پاسپورٹ کا معاملہ انتہائی پیچیدہ ہے تاہم نظرثانی کرینگے۔

(جاری ہے)

بورس جانسن نے مغربی لندن کے اسکول کے دورے پر گفتگو کے دوران کہا کہ کیبنٹ آفس منسٹر مائیکل گوو نظرثانی کے معاملے کی سربراہی کرینگے۔ پب یا تھیٹر جانے کیلئے ویکسین پاسپورٹ دکھانا نیا پن ہوگا۔انھوں نے کہا کہ 21 جون سے لاک ڈاؤن پابندیاں ختم کرنے سے متعلق انتہائی پر امید ہوں تاہم انھوں نے کہا کہ پابندیاں ختم کرنیکی گارنٹی دینا ممکن نہیں، عوام کو اب بھی محتاط رہنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :