وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا پشتو کے مشہور شاعر ، ادیب عبد الرحیم روغانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار: لواحقین سے تعزیت

بدھ 24 فروری 2021 22:41

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا پشتو کے مشہور شاعر ، ادیب عبد الرحیم روغانی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2021ء)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پشتو کے مشہور شاعر اور ادیب عبد الرحیم روغانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پشتو زبان و ادب کے لئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا