فیصل آباد میں 70 سالہ شخص فیس بک پر بننے والی دوست کے ہاتھوں لٹ گیا
ملزمان نے فیس بک پر لڑکی کے نام کا جعلی اکاونٹ بنا کر بزرگ شہری سے نازیبا ویڈیوز اور تصاویر منگوائیں، پھر بلیک میل کر کے رقم لوٹتے رہے
محمد علی بدھ 24 فروری 2021 23:44
(جاری ہے)
ملزمان نے پہلے لڑکی کے نام کے جعلی فیس بک اکاونٹ سے 70 سالہ بزرگ سے دوستی کی پھر بعد ازاں بزرگ کو جھانسے میں لا کر ان کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر منگوائیں۔
نازیبا ویڈیوز اور تصاویر ملنے کے بعد ملزمان نے 70 سالہ بزرگ کو بلیک میل کرنا شروع کیا اور کئی مواقعوں پر بزرگ سے رقم ہتھیائی۔ ملزمان ہمیشہ بذریعہ آن لائن رقم منگواتے تھے۔ مسلسل بلیک بیلنگ سے تنگ آ کر بزرگ نے ایف آئی سائبر کرائم میں شکایت درج کروائی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ جلد چالان تیار کر کے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ یہاں واضح رہے کہ جہاں ٹیکنالوجی کی آمد اور خاص کر سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپس نے رابطوں کو مزید موثر اور آسان بنایا ہے، وہیں جرائم پیشہ افراد اسی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کو اپنے جرائم کیلئے بھی استعمال کرنے لگے ہیں۔ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے استعمال میں تشویش ناک اضافہ ہوا ہے، تاہم حساس ادارے ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ایسے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.