لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے چیئرمین نیب کیخلاف درخواست جمع کروا دی

اہم ادارے کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے فیملی اور بے نامی داران کے نام پر اربوں روپے کی جائیدادیں بنا رکھی ہیں، کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست کا متن

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعہ 26 فروری 2021 20:40

لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے چیئرمین نیب کیخلاف درخواست جمع کروا دی
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 26 فروری 2021ء) لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے چیئرمین نیب کیخلاف درخواست جمع کروا دی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لیگی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کیلئے چیئرمین نیب کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست جمع کروا دی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال اہم سرکاری ادارے کے سربراہ ہیں، انہوں نے اربوں روپے کی جائیدادیں بنا رکھی ہیں ۔ انہوں نے درخواست میں الزام عائد کیا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جائیدادیں فیملی اور بے نامی داران کے نام پر آمدن سے زائد بنا رکھی ہیں ۔ کیپٹن (ر) صفدر نے سابق رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے درخواست دی ہے ۔