سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج پھر کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں
شہر بھر میں ہفتہ میں دو دن بدھ اور جمعة المبارک کے روز سہ پہر 03 بجے سے شام 05 بجے تک تمام پولیس ڈویژن میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں
عمر جمشید ہفتہ 27 فروری 2021 11:59
(جاری ہے)
ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال و دیگر اعلٰی پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے۔
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے شہریوں کے مسائل سنے اور انکے حل کے لئے موقع پر احکامات دیئے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس افسران کی شہریوں کے گھر کی دہلیز تک براہ راست رسائی، علاقے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینا،مسائل کو سمجھنا اور ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے۔ سی سی پی او لاہور نے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے جرائم کی سرکوبی کے لئے مقامی پولیس کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروش، بدمعاش، چور، ڈاکو اور نوسرباز شہر چھوڑ دیں ۔عوام معاشرے کی بھلائی، اصلاح اور فلاح و بہبود کے لئے اپنے علاقے کے مسائل کی نشاندہی کریں۔عوام کی گائیڈ لائن اور شہریوں کے ساتھ ٹیم ورک کے ذریعے شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔سوسائٹی لاء اینڈ آرڈر کے قیام اور جرائم کنٹرول کرنے میں پولیس کی آنکھیں اور کان بنیں۔کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پولیس افسران و عوام الناس میں خلاء ختم ہوگا۔میرٹ پر تفتیش اور فوری انصاف کو یقینی بنایا جائے۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شہری پانچ لاکھ یا اس سے زائد رقوم بینک سے کیش کرواتے وقت مقامی پولیس سے قبل از وقت سکیورٹی کی درخواست کریں تاکہ پولیس کی مدد سے بڑی رقوم باحفاظت منتقل کر سکیں۔شہریوں نے اس موقع پر اپنے خیالات میں کلاشنکوف کلچر کے خاتمے،منشیات فروشوں و قبضہ گروپوں کے تدارک کے لئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی قیادت میں پولیس اقدامات کو بے حد سراہا۔ آج سٹی ڈویژن میں ایس ڈی پی او آفس شاہدرہ،اقبال ٹاون ڈویژن میں تھانہ شیراکوٹ،ماڈل ٹاون ڈویژن میں تھانہ گارڈن ٹاؤن، صدر ڈویژن میں تھانہ گرین ٹاؤن،کینٹ ڈویژن میں تھانہ ہربنس پورہ جبکہ سول لائنز ڈویژن میں ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں کھلی کچہری منعقد کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.