مانسہرہ میں پودوں بارے آگاہی پروگرام اور پودے لگانے کی تقریب

جمعہ 5 مارچ 2021 14:05

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2021ء) گرور تناول فارسٹ ڈویژن کے زیر اہتمام آگاہی پروگرام اور پودے لگانے کی تقریب منعقدہوئی۔ محکمہ جنگلات اگرور تناول فارسٹ ڈویژن کی طرف سے گورنمنٹ گرلز مڈ سکول بانڈی صادق اور بی ایچ یو اربوڑہ میں شجر کاری مہم کے تحت پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پودے لگانے اور اس کے تحفظ کی اہمیت پر آگاہی دی گئی۔

(جاری ہے)

پروگرام میں ڈی ایف او امجدخان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم، رفاقت بی بی اور تبسم نے سٹاف،اساتذہ،طلبہ اور ایل ایچ ویزکے ہمراہ پودے لگائے۔مقررین نے اس موقع پرمقررین نے  اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ درخت قدرت کا ایک ایسا شاہکار ہیں  جو ماحول کو صاف رکھتے ہیں  اور آلودگی کے خاتمے میں معاون ہوتے ہیں  ۔درخت زمین کا زیور  اور دنیا کی خوبصورتی ہیں ۔مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت شجر کاری پر خصوصی توجہ دے رہی ہےلہذٰا عوام کو بھی چاہیئے  کہ زمین کے حسن اور ماحول کو صاف کرنے کیلئے ہمارا ہاتھ بٹائیں۔بچے اور بڑے اپنے اپنے حصے کے درخت لگائیں جو ان کیلئے صدقہ جاریہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :