خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی، کلو سے زائد چائنہ سالٹ اور غیر معیاری مصالحہ جات برآمد

جمعہ 5 مارچ 2021 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) یبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اپر دیر میں انسپکشن کے دوران 300 کلو سے زائد چائنہ سالٹ اور غیر معیاری مصالحہ جات برآمد کئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آپریشنز کا کہنا ہے ہنگو میں کاروائی کے دوران 140 کلو سے زائد مردہ چکن برآمد کئے،کاراوائی کے دوران ضلع خیبر میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک ہوٹل سیل کر دیا گیا ہے،ممنوع چائنہ سالٹ اور زائد المعیاد اشیاء کے استعمال پر تحصیل نورنگ میں دو پروڈکشن یونٹس سیل، کوہاٹ میں کاروائی کے دوران 200 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کردیا گیا،ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں کو تیز کردیا ہے، صحت عامہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :