ایبٹ آباد ،سوشل میڈیا پر مرد بن کر خاتون کو ہراساں کرنے والی خاتون نکلی، مقدمہ درج

اتوار 7 مارچ 2021 14:00

ایبٹ آباد ،سوشل میڈیا پر مرد بن کر خاتون کو ہراساں کرنے والی خاتون ..
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2021ء) سوشل میڈیا پر خاتون کو مرد بن کر ہراساں کرنے والی خاتون ایف آئی اے سائبر کرائم کی گرفت میں آگئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کرنے کا یہ انوکھا واقعہ ایبٹ آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے خاتون کی ہراسگی میں ملوث نکلی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا پر ہراساں کیے جانے کی شکایت درج کرائی تھی جس پر سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث خاتون کو دو ملزمان سمیت گرفتار کرلیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آئی اے سائبر کرائم کے مطابق گرفتار ملزمہ مرد بن کر متاثرہ خاتون کو ہراساں کررہی تھی، جس پر سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :