مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا

اسپلنجی کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تو دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ، جوابی حملے میں مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 8 مارچ 2021 10:49

مستونگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا
مستونگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 08 مارچ 2021ء) مستونگ میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے آپریشن میں پانچ مبیبنہ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے اسپلنجی کے علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تو دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد مارے گئے جب کہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اس حوالے سے سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا،ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی بھی ہوا ہے جب کہ ہلاک دہشتگرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتے بھی کیوآر ایف لیویز فورس کوئٹہ کی ٹیم اور ڈسٹرکٹ لیویز فورس مستونگ نے ا نٹیلی جنس بیسڈ پر مستونگ کے علاقہ سور گز میں کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی غیرملکی سامان سے لوڈ ایک بس اور ایک ٹرک کو قبضے میں لے کر دونوں گاڑیوں سے ڈیڈھ سے دو کروڑ روپے مالیت کی غیرقانونی غیرملکی سامان برآمد کرکے تین افراد کو ہراست میں لے لیا تھا۔

میجررسالدار طاہر زرکون،تحصیلدار مستونگ محمداکرم حریفال ،رسالدار طاہر درانی، رسالدار ولی خان تھانہ پیرجان یوسفزئی نے ولی خان لیویز تھانہ میں کاروائی کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ 3اور4 مارچ کے درمیانی شب کیوآر ایف لیویز فورس کوئٹہ کی ٹیم اور ڈسٹرکٹ لیویز فورس مستونگ نے انٹیلی جنس بیسڈ پر مستونگ کے علاقہ سور گز سے دوگاڑیوں میں لوڈ غیر ملکی سامان جن میں کپڑے، چالیاں،چینی کینی جیم،ٹائر، سمرسیبل و دیگر سامان برآمد کرلیا۔ تمام مسروقہ سامان کو مزید قانونی کاروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیاگیا،جبکہ حراست میں لئے گئے افراد کو مستونگ لیویز فورس کے حوالے کیاگیا۔