نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مسجد النور کا دورہ ، سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات
کھلاڑی شہداء کے بچوں میں گھل مل گئے ،بچوں میں نیوزی لینڈ ٹیم کی شرٹس ، کیپس اور بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے میچ کے ٹکٹس تقسیم کئے
ذیشان مہتاب اتوار 21 مارچ 2021 19:52
(جاری ہے)
مسلم ایسوسی ایشن آف کنٹر بری کے صدر محمد جامع نے دیگر عہدیداران کے ساتھ مسجد میں کھلاڑیوں کا خیر مقدم کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے فرید احمد جن کی اہلیہ پندرہ مارچ کے واقعہ میں شہید ہوگئی تھیں نے کھلاڑیوں کو اسلامی تعلیمات اور اسلام میں مسجد کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام ایک پر امن مذہب ہے اسلام دیگر کمیونٹیز کے ساتھ ملکر رہنے کی تلقین کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسجد اللہ کا گھر ہے اور جو بھی شخص مسجد میں آتا ہے وہ امن میں آجاتا ہے ۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو دعوت دیتے ہوئے کہاکہ آپ کو جب بھی ٹائم ملے مسجد کے دروازے آپ کیلئے کھلے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم آپ کا اور آپ کی فیملی کا خیر مقدم کرینگے ۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم دو سال پہلے 15 مارچ کو ہونے والے واقعہ میں شہداء کی فیملیز کے ساتھ ملاقات اور ان کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کیلئے آئے ہیں ۔ مسلم ایسوسی ایشن اور ایتھنک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حبیب مروت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے دورے سے شہداء کے لواحقین کے چہروں پر مسکراہٹ آئیگی جب وہ اپنے ہیروز کو اپنے ساتھ دیکھیں گے ۔ دورے کے آخر میں کھلاڑیوں نے شہداء کے لواحقین اور زخمی ہونے والے افراد سے ملاقات کی اور بچوں میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی شرٹس ،کیپس اور دیگر تحائف تقسیم کئے ۔اس موقع پر شہداء کے لواحقین کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی گئیں ۔ ٹیم آفیشلز نے شہداء کے لواحقین میں منگل کو ہونے والے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے میچ کیلئے ٹکٹس بھی تقسیم کئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.