پنجاب میں کوروناوائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، ڈاکٹریاسمین راشد
ٹ* کوروناکامقابلہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کابینہ اجلاس میں کئے جائینگے پنجاب کے ویکسینیشن سنٹرزکے ذریعے روزانہ20ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کا ہدف ہے رمضان المبارک میں عوام کیلئے کوروناایس اوپیزجاری ہوچکی ہیں،سرکاری ہسپتالو ں کے آئی سی یوزمیں تشویشناک مریضوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے،وینٹی لیٹرزسمیت دیگرطبی سامان کی خریداری کیلئے کابینہ اجلا س میں فیصلے کئے جائیں گے )عوام کوروناوائرس سے بچنے کیلئے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمدکریں،صوبائی وزیر صحت کا اعلی سطح کا اجلاس سے خطاب تمام انتظامیہ کوروناوائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے متحدہے،صوبہ بھرمیں کوروناایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمدکویقینی بنایاجائے گا،چیف سیکرٹری پنجاب
اتوار 11 اپریل 2021 21:05
(جاری ہے)
سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن برسٹرنبیل اعوان اورسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم نے اجلاس کے دوران پنجاب میں کوروناوائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
تمام کمشنرزنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کوروناایس اوپیز پر عملدرآمدکی رپورٹ پیش کی۔اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے کوروناوائرس کے تدارک کیلئے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔اجلاس کے دوران کوروناوائرس سے زیادہ متاثرہونے والے شہروں کیلئے آئندہ حکمت عملی کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس کے دوران پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی صلاحیت بڑھانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس کے دوران کوروناکاشکارمریضوں اور ویکسینیشن کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس کے دوران رمضان المبارک میں ویکسینیشن سنٹرزکے اوقات کاراور مساجدمیں ایس اوپیزپرعملدرآمدکاجائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھرمیں کوروناکے تشویش ناک مریضوں کی تعدادمیں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔پنجاب میں کوروناوائرس کے مثبت کیسزکی شرح میں خطرناک حدتک اضافہ ہورہاہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرزاور بیڈز میں فوری طورپراضافہ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔7اضلاع کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں 4سپیشلٹیزکے آؤٹ ڈوربندکئے جاچکے ہیں۔پنجاب میں کوروناوائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔پنجاب میں کوروناکامقابلہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کابینہ اجلاس میں کئے جائینگے۔پنجاب کے ویکسینیشن سنٹرزکے ذریعے روزانہ20ہزار سے زائد بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کا ہدف ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کیلئے کوروناایس اوپیزجاری ہوچکی ہیں۔سرکاری ہسپتالو ں کے آئی سی یوزمیں تشویشناک مریضوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔وینٹی لیٹرزسمیت دیگرطبی سامان کی خریداری کیلئے کابینہ اجلا س میں فیصلے کئے جائیں گے۔عوام کوروناوائرس سے بچنے کیلئے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمدکریں۔عوام صرف ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہرنکلیں۔چیف سیکرٹری پنجاب نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامیہ کوروناوائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے متحدہے۔صوبہ بھرمیں کوروناایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمدکویقینی بنایاجائے گا۔کوروناکے تدارک کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکو مربوط حکمت عملی اپناناہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.