نوکنڈی ،یوٹیلیٹی سٹور میں رمضان پیکیج کی عدم فراہمی سے صارفین سستے پیکیجزکی سہولیات سے محروم

پیر 12 اپریل 2021 15:59

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) نوکنڈی یوٹیلیٹی اسٹور میں رمضان پیکیج کی عدم فراہمی سے صارفین سستے پیکیجز کی سہولیات سے محروم،جبکہ تمام یوٹیلیٹی اسٹور میں 10 اپریل سے پہلے رمضان پیکیج فراہمی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان شریف کے مہینے میں عوام کیلئے ریلیف دیتے ہوئے آٹا گھی چینی سمیت دیگر مشروبات پر سبسڈی دی ہے جس کے تحت ملک کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز میں 10 اپریل سے پہلے اشیاء خوردونوش کے فراہمی کے احکامات جاری کیے گئے لیکن تاحال نوکنڈی یوٹیلیٹی اسٹورز میں کسی بھی قسم کے اشیاء خوردونوش فراہم نہیں کی گئی جس سے سستے پیکیجز کی حصول سے محروم ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے نوکنڈی یوٹیلیٹی اسٹور میں حکومت کی جانب سے دیئے گئے سبسڈی کے تحت ملنے والے اشیاء کے فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو رمضان کے مہینے میں سستی اشیاء مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :