پارلیمانی سیکرٹری لال ملہی کا سینئر صحافی آئی اے رحمان کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پیر 12 اپریل 2021 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری انسانی حقوق لال ملہی نے سینئر صحافی آئی اے رحمان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں لال ملہی نے کہاکہ آئی اے رحمان صحافی کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کا عظیم علمبردار تھا، آئی اے رحمان کی انسانی حقوق اور اقلیتی برادری کے حقوق پر کام کو زندگی بھر یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ آئی اے رحمان کے انتقال سے انسانی حقوق کے سلسلے میں بڑی خلاء پیدہ ہوئی ہے،خاندان والوں کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔