فیصل آباد،تحصیل صدر میں پانچ سستے بازار مکمل فعال کردیئے گئے

پیر 12 اپریل 2021 20:56

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2021ء) تحصیل صدر میں پانچ سستے رمضان بازار مکمل انداز میں فنکشنل جہاں صارفین کے لئے چینی، آٹا، دالیں، پھل وسزیاں اور دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے رمضان بازار ٹھیکریوالہ،رمضان بازار ڈجکوٹ،رمضان بازار چھتری والا، ماڈل بازار جھنگ روڈ،آئرن مارکیٹ کا دورہ اور جملہ انتظامات کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں 65 روپے فی کلوگرام کے حساب سے گذشتہ روز50 کلوگرام کے 62 بیگز فروخت ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ٹھیکریوالہ میں16،ڈجکوٹ میں 16،آئرن مارکیٹ میں 20 اور ماڈل بازار میں 10 بیگزفروخت کئے گئے۔انہوں نے بتایا تحصیل صدر میں غلہ منڈی کے ڈیلر ہمایوں نے رمضان بازاروں میں رعایتی نرخوں پر دالیں فروخت کے لئے فراہم اور خصوصی درخواست پروہ مارکیٹ میں چاول،گھی،آئل ودیگر اشیاء بھی کم قیمت پر فروخت کرارہے ہیں۔