روس، پابندیاں عائد کرنے پر امریکی سفیر طلب

امریکا کو جلد جارحانہ جواب دینے کا اعلان، نئی پابندیاں صدر بائیڈن کی روس کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کے برعکس ہیں، روسی وزارت خارجہ

جمعہ 16 اپریل 2021 21:50

روس، پابندیاں عائد کرنے پر امریکی سفیر طلب
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) امریکی پابندیوں پر روسی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا، روسی وزارت خارجہ نے امریکا کو جلد جارحانہ جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس پر امریکا کی نئی پابندیوں کا عنقریب جارحانہ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی نئی پابندیاں امریکی صدر بائیڈن کی روس کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کے برعکس ہیں جبکہ روس متعدد دفعہ امریکا کو مخالفانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :