سبطین خان سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت 17مئی تک ملتوی

ہفتہ 17 اپریل 2021 16:46

سبطین خان سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت 17مئی تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) احتساب عدالت نے صوبائی وزیر سبطین خان سمیت 8 ملزمان کیخلاف چنیوٹ میں اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے خلاف قانون من پسند کمپنی کو مائنز کے ٹھیکے دینے کے الزام میں ریفرنس کی سماعت 17مئی تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر سبطین خان اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے 17مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :