ماہ رمضان کی آمد، شکارپور میں 50 سے زائد بچوں نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ افطار کیا

ہفتہ 17 اپریل 2021 23:59

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) ماہ رمضان کی آمد، شکارپور میں 50 سے زائد بچوں نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ افطار کیا، تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کی آمد کی خوشی بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی پائی جا رہی ہے، شکارپور میں گذرشتہ روز مختلف مقامات پر 50 سے زائد کم عمر بچوں نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ افطار کیا، اس موقعے پر بچوں کے والدین اور ورثہ کی جانب سے بچوں کو پھولوں کے ہار پہناکر مبارکباد دی اور انکے فوٹوز سوشل میڈیا پر شیئر کیئے، روزہ رکھنے والے بچوں میں یسرا سومرو، سعد، عمارہ قریشی، شایان سومرو اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :