شاہ سلمان کی جانب سے سٹیٹ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے ضلع دکی کے دوہزار خاندانوں کیلئے دیا گیا راشن منظور نظر افراد میں تقسیم

اتوار 18 اپریل 2021 20:15

شاہ سلمان کی جانب سے سٹیٹ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے ضلع دکی کے ..
دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2021ء) شاہ سلمان کی جانب سے سٹیٹ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے ضلع دکی کے دوہزار خاندانوں کیلئے دیا گیا راشن بندربانٹ کیا گیا منتظمین سمیت لیویز اہلکاروں نے بھی اپنے رشتہ داروں و منظور نظر افراد کو خوب نوازا۔جبکہ مستحقین ہاتھ ملتے رہ گئے۔لسٹیں مرتب کرنے کے دوران پالیسی واضح نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ مختلف مستحقین کے نام لسٹوں سے نکال کر بہانہ بنایا گیا کہ نام ریجیکٹ ہوچکے ہیں اور نام ریجیکٹ ہونے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی دوسری جانب سرکاری ملازمین اور سرمایہ داروں کو بھی راشن سے نوازا گیاہر یونین کونسل میں 117 خاندانوں کو راشن دینے کی پالیسی رکھی گئی تھی مگر ناصر آباد میں صرف 70 خاندانوں کو راشن دیا گیا ہے۔شادوزئی محلہ کے لسٹوں میں بھی مستحقین کو یکسر مسترد کیا گیا ہے دیگر علاقوں میں بھی مستحقین کو نظر انداز کرکے من پسند افراد میں راشن تقسیم کی گئی ہ عوامی حلقوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ راشن تقسیم کمیٹی کے منتظمین اور ذمہ داروں کیخلاف انکوائری کرکے کاروائی کیجائے اور ملوث تمام افراد کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ غریب نادار افراد کی حق تلفی کرنے والوں کی پہچان ہو سکے اور مستحقین تک انکا حق پہنچ سکے۔

متعلقہ عنوان :