بیٹنگ کوچ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر محمد یوسف کھلاڑیوں کی ٹریننگ سے متاثر

بیٹنگ کوچ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر اور سابق کپتان محمد یوسف دورہ زمبابوے سے قبل قومی کرکٹرز کی ٹریننگ سے متاثر ہو گئے۔

پیر 19 اپریل 2021 20:00

بیٹنگ کوچ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر محمد یوسف کھلاڑیوں کی ٹریننگ سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے، زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کے 11 کھلاڑیوں سمیت 6 اضافی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور یہ کیمپ آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ قومی اسکواڈ کے اراکین 21 اپریل کو زمبابوے کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ دیگر ٹیم ممبران کو جوائن کریں گے۔

سابق کپتان محمد یوسف جو این ایچ پی سی میں بیٹنگ کوچ ہیں وہ خاصے متحرک دکھائی دے رہے ہیں، وہ بیٹسمینوں کی پہلے بیٹنگ پریکٹس کی ویڈیوز بناتے ہیں اور پھر انہیں وہ ویڈیوز دکھا کر ٹپس دیتے ہیں۔محمد یوسف کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی کیمپ میں سخت محنت کر رہے ہیں، ہم ٹیم مینجمنٹ کے پلان کے مطابق ٹریننگ کروا رہے ہیں اور کھلاڑی اچھا رسپانس دے رہے ہیں کھلاڑی جس طرح محنت کر رہے ہیں، امید ہے کہ وہ سیریز میں اچھا پرفارم کریں گے۔

(جاری ہے)

محمد یوسف نے کہا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کے ساتھ انفرادی اسکلز ورک بھی کیا ہے، اس کے ساتھ کیمپ میں دو فٴْل ڈے اور 50 اوورز کا ایک ہاف ڈے میچ بھی کھیلا گیا، کوشش کی ہے کہ کھلاڑیوں کو پہلے، دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں روز کی پچ اور کنڈیشنز کی مناسبت سے ٹریننگ کروائیں۔کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر بھی روزے رکھنے لگی

متعلقہ عنوان :